اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عثمان خان شنواری کا قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سینئرز کو آرام کروانے کا مشورہ

پاکستان کے ٹیسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سینئر کرکٹرز کو آرام کروانے کا مشورہ دے دیا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری ان دنوں امریکی ریاست ہیوسٹن میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں، 30 سالہ عثمان شنواری پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ، 16 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔

عثمان شنواری نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو آرام کروایا جائے، پاکستان کرکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے، لیکن یہ تب ممکن ہوسکے گا کہ جب سینئرز جونیئرز کو راستہ دیتے ہیں۔

عثمان شنواری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ صرف 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، یہ کھلاڑی زمبابوے، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے خلاف بھی باہر نہ بیٹھ سکے تو بتائیں کہ نئے کھلاڑیوں کو کب اور کہاں موقع ملے گا؟

فاسٹ بولر نے کہا کہ مقامی کرکٹرز کو موقع دینے کی ضرورت ہے کیونکہ کرکٹرز مواقع نہ ملنے کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

فاسٹ بولر عثمان خان نے کہا کہ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وہ کیوں قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

latest urdu news