اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان میں 15 ڈینٹل کالجز کیجانب سے طلبہ کو غیر قانونی طور پر داخلے دیے جانے کا انکشاف

پاکستان میں 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کیجانب سے غیر قانونی طور پر طلبہ کو داخلے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد، ملک بھر کے 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی جانب سے غیر قانونی طور پر طلبہ کو داخلے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزارت کے حکام کے مطابق ان 15 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں 1200 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور ان 15 میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کو پچھلے سال بچوں کے داخلے کرنے سے روک دیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کی وارننگ کے باوجود میڈیکل کالجز نے غیر قانونی طور پر طلباء کو داخلے دیے، 15 میڈیکل کالجز کو غیر قانونی طور پر پاکستان میڈیکل کمیشن سے جزوی طور پر منظور کروایا گیا تھا اور 15 میڈیکل کالجز نے طلباء سے فیسوں اور دیگر اخراجات کی مد میں 1 ارب سے زائد وصول کئے وصول کر لیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ان کالجوں میں کراچی، سانگھڑ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز شامل ہیں جب کہ ایف آئی اے 18 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تحقیقات کر رہی ہے۔

latest urdu news