اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں، سینئر تجزیہ کار

کراچی، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ سیاست میں عمران خان کیلئے کوئی لچک موجود نہیں ہے۔

سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس 9 مئی کے معاملے پر کوئی اختیار نہیں۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ محمود اچکزئی کے نواز شریف اور آصف زرداری سے اچھے تعلقات تھے اور محمود اچکزئی اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور جمہوریت نواز پالیسیوں پر عمل پیرا تھے۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے فوج سے مذاکرات ہوتے ہیں تو ڈیل ہوگی نہ کے مذاکرات، سیاسی استحکام کبھی بھی ڈیل سے نہیں آئے گا یہ صرف مذاکرات اور مفاہمت سے ٹھیک ہوگا، سیاسی جماعتیں ڈیل چھوڑ کر مذاکرات کی طرف چلیں، یہی جمہوریت کا طریقہ ہے۔

سینئر تجزیہ کار کا مزید یہ کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات اس یقین دہانی کے بغیر ناممکن ہیں کہ عمران خان یہ موقف اپنائیں کہ وہ ماضی کے اپنے دور کی طرح مستقبل میں سیاسی جماعتوں سے ایسا رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت سے رابطے ہیں، وہ فی الحال کسی تحریک کا حصہ نہیں اور تحریک انصاف ووٹرز اور سپورٹرز کی حمایت کو اسٹریٹ پاور میں تبدیل کرنے سے قاصر ہیں، تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد لوگوں کو اکٹھا کرنا آسان نہیں۔

latest urdu news