اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عید الاضحی کے موقع پر کتنے ارب کی قربانی کی گئی؟

کراچی، پاکستان میں رواں سال عید الاضحی کے 3 دنوں میں عوام نے تقریباََ 500 ارب روپے کے جانوروں کی قربانی کی ہے۔

پاکستان ٹینرز کیجانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر 68 لاکھ جانور قربان کیے گئے، جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے، 98 ہزار 700 اونٹ اور 1 لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل ہیں۔

جانوروں کی کھالوں کی مالیت تقریباََ 8.4 ارب روپے ہے جبکہ شدید گرمی اور ناکافی وسائل کے پیش نظر جانوروں کی تقریباََ 40 فیصد کھالیں ضائع ہوگئیں۔

عید الاضحی کے موقع پر پاکستان میں چمڑے کی صنعت کو تقریباََ 20 فیصد خام مال ملتا ہے لیکن اس سال کھالوں کے ضیاع کے باعث یہ شرح کم ہوگئی ہے۔

latest urdu news