اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی جلاؤگھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی نے اے ٹی سی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی

لاہور، شاہ محمود قریشی نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں اے ٹی سی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست رانا عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پر سیاسی وجوہات کی بنیادوں پر مقدمات کے اندراج کیے گئے ہیں۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دن شاہ محمود قریشی اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی گئے تھے، شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان تھانے سمیت 8 آتشزدگی کے واقعات کے تحت مقدمے درج ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزارت خارجہ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

latest urdu news