اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگانے کے بعد آم کھانے کی فوٹو وائرل

جہاں وزیر دفاع خواجہ آصف ایوان میں گرما گرم تقریریں کرتے ہیں لیکن گرمی کے موسم میں وہ نہر میں ڈبکیاں لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

حال ہی میں خواجہ آصف کو گرم موسم میں نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھا گیا تھا، لیکن اب خواجہ آصف کو گرمی کے اس موسم میں آموں کو کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو مینگو پارٹی میں دوستوں کے ساتھ آموں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی فوٹو کی خاص بات یہ ہے کہ وزیر دفاع آموں کی ایک پارٹی میں آرام دہ ٹی شرٹ اور ربڑ کی چپل میں شریک ہیں جہاں خواجہ آصف نے کانٹے کے بجائے روایتی طریقے سے آم کھائے ہیں۔

اس سے قبل خواجہ آصف کو شدید گرمی میں سیالکوٹ میں موٹرہ کینال پر بیٹے اسد خواجہ کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف موجودہ وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں۔

latest urdu news