اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست سے شادی کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی تقریب مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چند روز قبل سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ دونوں رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ممبئی میں شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں دراڑ کی خبریں سامنے آئیں، انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور اپنی پیاری بیٹی کے لیے دعا کریں گے۔

اب سوناکشی اور ظہیر کی مہندی ایونٹ کی پہلی تصویر وائرل ہوئی ہے۔

جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سوناکشی کو براؤن بنارسی اور ظہیر کو سفید اور بھورے رنگ کے کنٹراسٹ شرٹ میں دوستوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہندی کے فنکشن کے موقع پر گھر کو پیلے، نارنجی اور سفید پھولوں سے بھی سجایا گیا ہے۔

latest urdu news