اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد، تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

تھری ایم پی او کے مطابق راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے 15 روزہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شہریار ریاض، اجمل صابر، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرکے 15 روز تک اڈیالہ جیل میں نظر بند رکھا کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کی سفارش تھانے کی جانب سے کی گئی تھی اور اسکی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے اس کی منظوری دی تھی۔

latest urdu news