اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور، جماعت اسلامی نے لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مال کے نقصانات اور زیادہ بلوں کے خلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاج کرے گی، موسم کی شدت حکومتی نااہلی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی عوام 2800 ارب روپے کی کیپیسٹی ادا کررہی ہے تاہم بجٹ میں عوام کے لیے مزید ٹیکسز متعارف کرائے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بل کی منظوری کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن یا ایم کیو ایم کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے، بجٹ میں ٹیکس کا ہدف 13 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جس سے متوسط طبقے کو تباہی ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ لوگوں نے شدید گرمی میں عید الاضحی منائی اور چودہ، چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی، اتوار کو ملک میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ہوگا۔

latest urdu news