اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عیسائیوں کی عبادگاہوں پر حملے، پادری و پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک

ماسکو، روس میں 2 دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں پادری اور پولیس افسر سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے عیسائی اور یہودیوں کی عبادت گاہوں کو آگ لگادی اور مکا چکلا میں پولیس چوکی پر بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، دونوں حملوں میں پادری اور پولیس افسر سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح گروہوں نے داغستان میں دو گرجا گھروں اور مکا چکلا میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

روسی وزارت داخلہ کے مطابق روس میں حملوں کے پیچھے امریکہ ہے جو یوکرین کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

روسی حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک عیسائی اور یہودی عبادت گاہ پر حملہ کیا، 2 گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارت کو آگ لگا دی۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

latest urdu news