اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم قرار دیدیا

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے گزشتہ سال ورلڈ کپ میں پاکستان اور اب آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست دینے والی افغانستان کی ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دیدیا ہے۔

مائیکل وان کا ماننا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں سے بہت بہتر ہے۔

اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

افغانستان نے دینا کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ٹیم بہت بہتر ہے اور راشد خان ایک کپتان کی حیثیت سے اپنی ٹیم کو درست انداز سے لیڈ کررہے ہیں۔

ایکس پر ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دیدیا۔

latest urdu news