اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اظہر محمود کا بھی الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد شکوک و شبہات پیدا کیے گئے ہیں، تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ جھوٹے الزامات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کا رجحان مایوس کن اور خطرناک ہے، ثبوت کے بغیر بات کرنا جرم ہے، ان تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اظہر محمود نے کہا کہ جھوٹے الزامات اور سوشل میڈیا کی توجہ ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میرے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے الزام لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔

کپتان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے مایوس ہیں، یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو قانونی نوٹس بھیجنے کا آپشن موجود ہے، بابر نے اس سلسلے میں لیگل ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا بھی اکٹھا کر رہا ہے۔

latest urdu news