اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بیٹری بنانے کی فیکٹری نذر آتش، 20 مزدور جھلس گئے

سیئول: جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 مزدور جھلس گئے۔

غیر ملکی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں واقع بیٹری بنانے والی کمپنی ایریسیل میں پیش آیا، آگ فیکٹری کے گودام میں لگی اور تیزی سے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ گودام کے اندر بیٹری سیل کا دھماکہ تھا، اس گودام میں تقریباً 35000 بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔

4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے، ریسکیو آپریشن کے دوران جلی ہوئی فیکٹری کے کھنڈرات سے 20 لاشیں نکال لی گئیں۔

اس حادثے میں تقریباً 12 زخمی ملازمین کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا حدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اس واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

latest urdu news