اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حبا بخاری کی جانب سے نماز کے بعد فون پر پھونکیں مارنے کا انکشاف

اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے نماز کے بعد فون پر پھونکیں مارنے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ حبا بخاری کیجانب سے نماز کی ادائیگی کے بعد موبائل فون پر پھونکیں مارنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

کلپ میں اداکارہ کا قہقہہ لگاتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ میں اپنے فون پر نماز کی ادائیگی کے بعد پھونک مارتی تھی۔

خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا کہنا تھا کہ میرے مداح اور اکثر سوشل میڈیا صارفین مجھ سے اس بارے میں پوچھتے تھے کہ فون پر پھونک کیوں مارتی ہو، میں نے کہا کہ سب کے فون چوری ہوتے ہیں لیکن میرا فون دیکھ لیں ابھی تک چوری نہیں ہوا ہے۔

معروف اداکارہ حبا بخاری کے اس حیرت انگیز انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین کو مجبور کردیا کہ وہ اس پوسٹ پر اپنے تبصرے کریں۔

latest urdu news