اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شاہین آفریدی دی ہنڈریڈ لیگ کھیلنے سے انکار پر بھی لاکھوں روپے کما لیں گے

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دی ہنڈریڈ لیگ کھیلنے سے انکار کے باوجود بھی لاکھوں روپے کما لیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہین آفریدی ہنڈریڈ لیگ کی انتظامیہ سے 17 لاکھ 61 ہزار زائد وصول کریں گے، انہوں نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی وجہ سے ہنڈریڈ لیگ میں شرکت کرنے سے انکار کیا تھا۔

شاہین آفریدی کو امیج رائٹس کے لیے 5000 پاؤنڈ ملیں گے اور جو کھلاڑی ٹورنامنٹ کے لیے رجسٹر ہوں گے وہ ان کے کنٹریکٹ ویلیو کا 5% امیج رائٹس کے بدلے وصول کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ لیگ میں ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو 1 لاکھ پاؤنڈ میں برقرار رکھا تھا، ویلش فائر نے میٹ ہینری کو شاہین کی جگہ شامل کر لیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری شاہین کے جانے کے بعد امیج رائٹس کے لیے کوئی رقم وصول نہیں کریں گے۔

latest urdu news