اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,488FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سعودی وزارت صحت کیجانب سے 1301 حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

جدہ، سعودی عرب نے حج کے دوران 1301 عازمین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ یہ اموات مناسب تحفظ کی کمی اور بغیر آرام کے براہ راست سورج کی روشنی میں طویل فاصلے تک چلنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔

سعودی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرنے والے عازمین میں سے زیادہ تر بوڑھے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 83 فیصد اموات اُن حجاج کی ہوئی ہیں کہ جو بغیر اجازت حج میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مصری حکام کے مطابق مرنے والوں میں 672 مصری شہری شامل ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہیں، انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 236 انڈونیشیا کے شہری بھی شامل ہیں۔

بھارتی خارجہ پالیسی کے مطابق ہلاک ہونے والے زائرین میں 98 بھارتی شہری بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مرنے والے زائرین میں تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔

latest urdu news