اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نواز شریف کا سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے سیاسی اعتبار سے متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں نواز شریف نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم کی پارٹی کے رہنماؤں کیساتھ 2 گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں اور وہ جلد ہی ن لیگ کے کارکنان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم موجودہ سیاسی نظام کو مربوط کرنے میں اپنا ذاتی کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف پاکستان کے 3 مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں لیکن سابق وزیراعظم ایک بار بھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکے ہیں۔

latest urdu news