اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اب تک غزہ میں 21000 فلسطینی بچے لاپتہ ہو چکے ہیں

7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 21000 فلسطینی بچے لاپتہ ہو چکے ہیں۔

بچوں کے حقوق اور بہبود کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے ہزاروں بچے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں یا اجتماعی قبروں میں دفن ہیں یا اسرائیلی فوجی انکو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ ان ہزاروں بچوں کو جنگ کے دوران ان کے والدین سے الگ کر دیا گیا تھا اور نامعلوم تعداد میں بچوں کو غزہ کی پٹی سے زبردستی غائب کر دیا گیا تھا، جہاں ان کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے۔

تنظیم کے نمائندے کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگی صورتحال کے بارے میں معلومات جمع کرنا اور اس کی تصدیق کرنا مشکل ہے تاہم کم از کم 17 ہزار بچے اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں اور 4 ہزار بچے مکانات اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

سیو دی چلڈرن نے کہا کہ بہت سے بچے اجتماعی قبروں میں دفن ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے ہورہے ہیں، لیکن اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news