کراچی کے مختلف علاقوں سے 7 منشیات کے عادی افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو کے مطابق لکی اسٹار، جامعہ کلاتھ اور پرانا گولیمار سے نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریکسیو حکام نے بتایا کہ نیو کراچی، فقیرہ گوٹھ، گلستان جوہر اور لنڈی سے بھی نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر نشے کے عادی تھے جو گرمی برداشت نہیں کر سکے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے 10 نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملی تھیں۔
ریسکیو کے مطابق کراچی سے 9 گھنٹوں میں 10 لاشیں ملی ہیں۔
دوسری جانب شہر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم شدت 50 ڈگری سے زائد محسوس ہوئی ہے۔