اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بجلی کا بل زیادہ آنے پر بھارتی شہری کا موم بتیاں جلانے کا اعلان

بجلی کے ماہانہ بھاری بلز کا مسئلہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے جس نے لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔

بھارتی شہر گروگرام کے رہائشی جسویر سنگھ نے 2 ماہ کا بجلی کا بل 45 ہزار آنے پر موم بتیاں جلانے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسویر سنگھ نے اپنے دو ماہ کے ادا شدہ بل کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جہاں 45000 روپے کی ادائیگی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

اپنی پوسٹ میں جسویر سنگھ نے مختصر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’بجلی کا بل ادا کر دیا، اب میں موم بتیاں جلانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔‘‘

جسویر سنگھ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، ایک بار پوسٹ وائرل ہونے کے بعد، سوشل میڈیا صارفین نے مشورہ دیا کہ وہ شمسی توانائی کا استعمال کرکے یا آلات کو کم کرکے اپنے بجلی کے بلوں میں کمی کرسکتا ہے۔

latest urdu news