اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے اپنا منہ بند رکھیں، چوہدری پرویز الٰہی

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں پہلے بھی عمران خان کیساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا، ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے اپنا منہ بند رکھیں۔

رہائی کے بعد پہلی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں کہ ڈھائی سال جیل کاٹ کر آیا ہوں، قید کے دوران گرنے سے میری پانچ پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کیلئے بچائی ہوئی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے کسی سے ڈیل نہیں کی، چوہدری شجاعت اور ان کے اہل خانہ ان سے ملنے لاہور جیل کیمپ آتے رہے ہیں، اگر میں چاہتا تو اس وقت ہی ڈیل کرلیتا، اس وقت بھی محسن نقوی خوامخواہ کا کرتا دھرتا بنا ہوا تھا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نہ بانی پی ٹی آئی دستبردار ہوئے اور نہ میں دستبردار ہوا ہوں، ہم جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں، وہ باتیں جلد ہی رنگ لیکر آئیں گی، پی ٹی آئی جلد ہی اقتدار میں آئے گی۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے کسی رہنما سے میری کوئی بات نہیں ہوئی، ہر طرف جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، پہلے جو انہوں نے گجرات کا مینڈیٹ چرایا ہے اسے واپس کریں پھر بات ہوگی۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوگ اسمبلی توڑنے کی بات کرتے تھے اللہ نے اس میں خیر رکھی تھی، میری پوزیشن واضح ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

latest urdu news