اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

منگوال: 29 سالہ خاتون غیرت کے نام پر قتل

منگوال شرقی کی 29 سالہ خاتون کا غیرت کے نام پر قتل، شوہر گرفتار

منگووال شرقی میں گھر سے فرار ہونے والی خاتون ایک سال بعد عدالت میں پیش ہو کر گھر واپس لوٹی تو 29 سالہ سائرہ کو شوہر، دیور اور بھائی نے ملکر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کو تینوں ملزمان نے ملکر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور طبئی موت کی خبر پھیلا کر تدفین کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جلال پور جٹاں کی پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی، ایس ایچ او تھانہ جلال پور جٹاں تنویز عباس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

latest urdu news