اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے صلح کر لی ہے، یوسف رضا گیلانی

ملتان، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے صلح کر لی ہے۔

جہلم پیر پشاوری کے سالانہ عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا والے پیچھے رہ گئے ہیں، نیوز نہیں بنا سکے ہیں، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں اب صلح ہوگئی ہے۔

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے خدشات کو ختم کر دیا اور دونوں جماعتوں میں صلح ہو گئی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی دھمکی دینے والی جماعت نہیں، ہم حکومت کا حصہ نہیں، ہم ان کی مدد کر رہے ہیں اور معاشی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ حکومت مضبوط ہو۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کے تحت کیے گئے اقدامات کو ماضی میں بہت سراہا گیا ہے، پچھلے آپریشن سے متاثر ہونے والے 20 لاکھ لوگ اب بھی کیمپوں میں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کے کچھ لوگ وفاقی حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

latest urdu news