اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی کے ساتھ مسائل حل کرنے کے لیے طریقہ کار طے کرلیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام مسائل حل کرنے کے لیے طریقہ کار طے کرلیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کو نو نکات پیش کیے اور اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان شامل ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر طریقہ کار طے کر لیے ہیں۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کی صدر مریم نواز نے بھی حصہ لیا اور پارٹی کے قائد نواز شریف سے بات چیت ہوئی اور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہم ملکی مسائل کو انکے ساتھ مل کر حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے بھی یہ بیان دیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

latest urdu news