اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایپکس کمیٹی میں عزم استحکام کا نام آیا ہے لیکن آپریشنز کا ذکر نہیں تھا، علی امین گنڈا پور

راولپنڈی، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں عزم استحکام کا نام آیا ہے لیکن آپریشنز کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں عزم استحکام کا نام آیا ہے لیکن آپریشنز کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہم واقعی پاکستان میں امن چاہتے ہیں، 9 مئی کیسے ہوا، کون جانتا ہے، میری اس معاملے میں آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر کا کام ہی نہیں ہے کہ وہ سیاست پر بات کریں، بانی پی ٹی آئی سے مخصوص پالیسی پر بات ہوئی ہے کہ جس میں سیاسی امن و امان قائم کرنا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اعلیٰ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشن عزم استحکام کو مزید مضبوط بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ کے پی ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے علی امین کے وفاقی حکومت سے تنازعات چل رہے ہیں۔

latest urdu news