اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

افغان اوپنرز نے بابر اور رضوان کا ریکارڈ بریک کردیا

کنگز ٹاؤن، افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور رضوان کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو حیران کر دیا، کرکٹ کی سپر پاور آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستانی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

افغانستان کی طرف سے ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز کی پہلی جوڑی ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ پارٹنرشپ رنز بنائے ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف سپر 8 میچ میں بنایا ہے۔

افغانستان کے اوپنرز نے پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بابر اعظم اور رضوان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں شراکت کے طور پر 411 رنز بنائے تھے جبکہ اس ورلڈ کپ کی اوپننگ جوڑی کے طور پر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے 442 رنز بنائے ہیں۔

افغان جوڑی نے ورلڈ کپ کے 9 ایڈیشن میں چار مرتبہ ففٹی سے زائد کی پارٹنرشپ کیں جن میں تین سنچریاں ہیں جو کہ ورلڈ کپ کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2024 میں بری طرح پرفارم کیا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم خراب پرفارمنس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے تک بھی پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔

latest urdu news