اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ میں بینک سے پیسے نکلوانے والا شہری لٹ گیا

لالہ موسیٰ: بینک سے پیسے نکلوانے والے شہری کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔ڈکیتوں نے 90 ہزار روپے اور قیمتی موبائل چھین لیا۔

گجرات میں ڈکیتیوں کی نان سٹاپ وارداتیں، لالہ موسی میں ایک اور شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقہ چراغ پورہ کا رہائشی خاور عباس بینک سے پیسے نکلوا کر باہر نکلا تو متین میرج ہال کے قریب ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر دن دیہاڑے 90 ہزار روپے، موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین لیے۔

پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

latest urdu news