اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کھاریاں: تھپلہ تا ڈوگہ روڈ کی خستہ حالی عوامی نمائندوں کا منہ چڑھانے لگی

کھاریاں، تھپلہ یا ڈوگہ روڈ کی تعمیر عوامی نمائندگان کیلئے ایک امتحان بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھپلہ تا ڈوگہ روڈ چوہدری موسیٰ الٰہی کی وساطت سے کافی عرصہ پہلے منظور کروائی گئی تھی، لیکن یہ منصوبہ عوام کیلئے راحت کے بجائے زحمت بن گیا، نگران سیٹ اپ آنے کے بعد نئی جمہوری حکومت آچکی ہے لیکن سڑک کی تعمیر ابھی تک شروع نہیں ہوسکی ہے جسکے باعث راہگیر، شہری و دیگر سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

طویل عرصے سے تھپلہ تا ڈوگہ روڈ کی تعمیر زیر التوا ہے، جو کہ منتخب نمائندگان کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

سڑک میں نوکیلے پتھر کسی تیز ہتھیار کی طرح موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ٹائر پھاڑتے رہتے ہیں، جسکے باعث اہل علاقہ سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور ان کے منہ سے روز عوامی نمائندوں کیلئے بدعائیں نکلتی ہیں۔

عوامی حلقوں کیجانب سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تھپلہ تا ڈوگہ روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے، تاکہ لوگوں کے مسائل میں کمی آسکے۔

latest urdu news