اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

قاضی چک میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، 1 شخص جانبحق

قاضی چک میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 60 سالہ یعقوب اشرف جاں بحق۔

گجرات میں قاضی چک کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق کڑیانوالا سے اپنے گاؤں پنڈی لاٹی جاتے ڈھینڈا کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 32 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے لی، جاں بحق شخص کی شناخت یعقوب اشرف کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کو سینے میں 2 گولیاں لگی جس کی وجہ سے یعقوب اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

latest urdu news