اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کراچی: 2 روز میں ہیٹ اسٹروک کے 150 مریض اسپتال منتقل

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 2 روز میں ہیٹ اسٹروک کے 150 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث 40 افراد کو نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا اور اسکے اگلے 2 روز میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔

ایڈیشنل ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق متاثرین میں نمکیات کی کمی دیکھی گئی ہے کہ جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

حکام نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور شدید گرمی میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق آج سول اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم گزشتہ روز سول اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے آٹھ 8 اموات ریکارڈ کی گئیں اور جناح اسپتال میں بھی ہیٹ اسٹروک سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

latest urdu news