اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,277FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری رہیں گی، محسن نقوی

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری رہیں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں اے این ایف کے پولیس کانسٹیبل محمد افضل کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سپاہی محمد شاہد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور ہدایت کی کہ زخمی سپاہی کو علاج کے بہترین آپشن فراہم کیے جائیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے مشن کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، فائرنگ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے وفاق میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ جب میں جیل میں تھا تو محسن نقوی خواہ مخواہ کا کرتا دھرتا بنا ہوا تھا۔

latest urdu news