اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سوناکشی سنہا کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے پر والد کا رد عمل آگیا

ممبئی، اداکار شترو گن سنہا کا کہنا ہے کہ یہ بے روزگار لوگ ہیں جو میری بیٹی سوناکشی سنہا کو ٹرول کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کا دفاع کیا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر مسلمان سے شادی کرنے پر ٹرول کیا گیا تھا۔

شترو گن سنہا نے میڈیا میں انٹرویو کے دوران کہا کہ میری بیٹی کسی غیر قانونی یا غیر آئینی کام میں ملوث نہیں ہے، بے روزگار لوگوں نے سوناکشی سنہا کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا۔

شترو گھن سنہا کا یہ کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے ہٹ گانوں کے خالق آنند بخشی نے کے مطابق کچھ تو لوگ کہیں گے، میں اس میں اضافہ کرنا چاہوں گا کہ کہنے والے اگر بیکار اور بیروزگار ہوں تو ان کا یہی کام بنتا ہے۔

شترو گن سنہا نے کہا کہ شادی کسی کی بھی ہو یہ انتہائی نجی معاملہ ہوتا ہے اور 2 افراد کی باہمی رضامندی کا فیصلہ ہوتا ہے، تنقید کرنے والے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ جائیں اور اپنی زندگیوں پر توجہ دیں۔

latest urdu news