اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مجبوری میں آئی ایم ایف کیساتھ مل کر بجٹ بنایا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجبوری میں آئی ایم ایف کیساتھ مل کر بجٹ بنایا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجبوری کی وجہ سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ اگر انہیں آج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے جواب موصول ہوتا ہے تو وہ اسے کل پارلیمان میں بتائیں گے، امید ہے کہ خوشخبری ہوگی۔

شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ وزارتوں میں ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے۔

جنوبی پنجاب میں لیپ ٹاپ کوٹہ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا اور پنجاب نے اپنے وسائل سے جنوبی پنجاب میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا ہے۔

پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے، حکومتی خرچے کم کیے جارہے ہیں اور اسکا پلان بھی ڈیڑھ ماہ کے بعد سامنے آجائے گا۔

latest urdu news