تیز رفتار ٹرک اور وین میں تصادم کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کوٹ مٹھن، تیز رفتار ہائی ایس وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افسوسناک حادثہ نشتر گھاٹ کے قریب پیش آیا، تیز رفتار مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، اس تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، افسوسناک حادثے میں مرنے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق قریبی قصبے کوٹلہ عیسن سے ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔