اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہے تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا، فیصل سبزواری

اسلام آباد، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہے تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے سینیٹ کو بتایا کہ سوات میں توہین مذہب کے الزام میں کوئی مسلمان کو زندہ جلا رہا ہے،تو کبھی سرگودھا، کبھی گوجرہ اور کبھی کراچی میں اقلیتوں کے ساتھ ایسے ناروا سلوک کی خبریں آتی ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ملک میں معیشت اور سرمایہ کاری کی بحالی کے لیے انتہا پسندی کے واقعات کو روکنا ہوگا، اگر آپ سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو آپ کو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ زبانی کلامی کے بجائے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوات میں ایک شخص کو توہین مذہب کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں توہین مذہب کیلئے سزائے موت کا قانون منظور کیے جانے کے بعد غیر مسلموں کیخلاف تشدد کے واقعات میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

latest urdu news