اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

واشنگٹن، امریکا نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وادی سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت افسوسناک ہے، مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سمیت تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کریں، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کریں۔

ترجمان وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان امریکہ سیکورٹی پارٹنرشپ میں بات چیت اور انسداد دہشت گردی کے خلاف فنڈنگ شامل ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوات میں ایک شخص کو توہین مذہب کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں توہین مذہب کیلئے سزائے موت کا قانون منظور کیے جانے کے بعد غیر مسلموں کیخلاف تشدد کے واقعات میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

latest urdu news