اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر پابندی عائد

لاہور، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر کالجز کے سرکاری یونیورسٹیوں سے الحاق پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو کالجوں یا اداروں کو نئی وابستگی دینے سے روک دیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام کالجوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ پروگرام کی رکنیت دینا بند کر دیں اور نظرثانی شدہ معیار شائع ہونے تک نیا الحاق دینا روک دیا جائے، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے الحاق کے اشتہارات کو بھی کم کیا جائے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرانٹ نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پابندی کی وجہ سے گزشتہ سال سرکاری یونیورسٹیوں کو اربوں کا سالانہ نقصان ہوا تھا۔

سرکاری یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے اربوں روپے کے نقصان پر گورنر پنجاب سے رجوع بھی کیا تھا۔

latest urdu news