اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سانحہ 9 مئی :شاہ محمود قریشی شواہد کی بنیاد پر گناہ گار قرار

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سانحہ 9 مئی میں تحقیقاتی ٹیم نے قصور وار قرار دیدیا ہے۔

لاہور، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سانحہ 9 مئی اور دہشت گردی سمیت 7 مقدمات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گناہ گار قرار دے دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متضاد بیانات اور شواہد کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو قصور وار ٹھہرایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے واقعات میں شاہ محمود قریشی کا ملوث ہونا بھی ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے ثابت ہو چکا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کی، انہیں ساتوں مقدمات میں قصوروار پایا اور چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل آئی۔

latest urdu news