اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کی فوج سے رابطہ نہ رکھنے والی بات مان کر غلطی کی، فواد چوہدری

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج سے رابطہ نہ رکھنے والی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات مان کر غلطی کی تھی۔

لاہور، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج سے رابطہ نہ رکھنے والی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات مان کر غلطی کی تھی۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوج سے رابطہ نہ رکھنے والی بات مان کر میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرا ہمیشہ سے ہی پاک فوج کیساتھ احترام کا رشتہ رہا ہے، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا۔

سابقہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران تشدد کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھ سے خود پارٹی سے علیحدہ ہونے کا کہا تھا، میں پی ٹی آئی میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں فواد چوہدری سابقہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات بھی رہ چکے ہیں۔

latest urdu news