اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے صرف آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے صرف آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں۔

لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ انصاف اور آئین کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہم صرف آئین پاکستان کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کو آزاد ہونا چاہیے، عوام کو انصاف دینے والے آج خود انصاف کے طلبگار ہیں، پنجاب کی عوام عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چاہتے ہیں کہ 70 سال بعد قانون اندھا نہ ہو، پاکستان کا قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی اور جدوجہد کی۔

بیرسٹر ظفر گوہر کا یہ کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پی ٹی آئی سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت سکی، لوگوں نے پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا۔

latest urdu news