اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حافظ نعیم الرحمان نے آپریشن عزم استحکام کے اعلان کو مسترد کردیا

لاہور،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کے آپریشن عزم استحکام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، گزشتہ 23 سالوں میں جتنے بھی آپریشنز ہوئے ان سے فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس ملک کو امریکہ کی نام نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دھکیلا گیا ہے، اس جنگ میں 1 لاکھ پاکستانی شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے، مغربی سرحد غیر محفوظ ہوئی اور یوں قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی افغانستان کے ساتھ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو مکمل کیا جانا چاہیے، حکومت کو اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اب ایسا کوئی فیصلہ نہ ہو کہ جس سے ملک مزید بربادی کی طرف جائے، ملک بحرانوں کا شکار ہوجائے بلکہ نوجوانوں کو کاروبار و نوکری کے بہتر مواقع مہیا کیے جائیں اور دہشتگردی کا سد باب کیا جائے۔

latest urdu news