کراچی، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کو جتنے پانی کی ضرورت ہے اسکے آدھے سے بھی کم ملتا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تاثر یہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی والے کراچی کیساتھ ظلم کررہے ہیں، پی پی والے برسوں سے کراچی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں میگا پراجیکٹس کے سلسلے میں گزشتہ سال 11 اسکیموں پر ساڑھے 17 ارب روپے خرچ کیے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ بختیاری اسپورٹس سینٹر میں فٹبال اور کرکٹ اسٹیڈیم رہے ہیں، کراچی میں سب سے زیادہ کام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کروائے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل ہمارا علاقہ نہیں پھر بھی سب سے زیادہ کام وہاں پر ہوا ہے۔
زیر بلدیات سندھ سعید غنی کا مزید یہ کہنا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ کراچی میں پانی کی قلت موجود ہے، ہم غیر قانونی ہائیڈرینٹس کیخلاف کارروائی کررہے ہیں، مگر کراچی کو جتنا پانی چاہیے اسکے آدھے سے بھی کم پانی ہمیں ملتا ہے۔