اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ناگرجونا کی انکے گارڈ کیجانب سے 65 سالہ بزرگ کو دھکے دینے پر معذرت

ممبئی، تیلگو سپر اسٹار ناگرجونا نے اپنے گارڈ کی جانب سے معذور شخص سے بدتمیزی کرنے پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔

ناگرجونانے اس معذور شخص سے اس واقعہ کے بعد ملاقات کی اور اس سے باقاعدہ معافی بھی مانگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ پر پیش آیا کہ جہاں اداکار ناگرجونا کے سیکیورٹی گارڈ نے 65 سالہ معذور شخص کو دھکا دیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد ناگرجونا بنا کوئی نوٹس لیے چلتے رہے، جبکہ ادکار دھنوش بھی انکے ہمراہ تھے کہ جو متعدد مرتبہ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں لیکن اس مداح سے بات نہیں کرتے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ اداکار کو بزرگوں کا احترام کرنا چاہئے اور سیکیورٹی گارڈ کو تمیز سکھانی چاہیے۔

تیلگو سپر اسٹار ناگرجونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر لکھا تھا کہ افسوسناک واقعہ انکے نوٹس میں بہت دیر سے آیا اور وہ اس معاملے میں اس شخص سے معافی مانگتے ہیں۔

latest urdu news