اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

شیخ رشید کی فوج سے مذاکرات کرنے اور درمیانی راستہ تلاش کرنے کی تجویز

شیخ رشید نے فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی رستہ نکالنے کی تجویز دے دی۔

اسلام آباد، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوج سے مذاکرات کرنے اور درمیانی راستہ تلاش کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہو رہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان کی جانب سے قرارداد منظور کی گئی ہے، یہ فارم 47 کے ممبر نہیں ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ نواز شریف بھی اگلے ماہ کے آخر تک اپنی کہانی بدل لیں گے کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئی ہے اور یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی نہیں چھوڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں، لٹیروں کے ساتھ ساتھ نااہل اور دیوالیہ حکومتوں کو بھی گھر بھیجنا چاہیے، فوج سے مذاکرات کیے جائیں اور درمیانی راستہ نکالا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میرا بجلی کا بل 168000 روپے آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے بانی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس میں پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کی شرط رکھی تھی۔

latest urdu news