اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سکھ شہری کوامریکا میں قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب

امریکا نے اپنی سرزمین پر سکھ شہری کو قتل کرنے کی کوشش پر بھارت سے جواب طلب

واشنگٹن، امریکا نے اپنی سرزمین پر سکھ شہری کو قتل کرنے کی کوشش پر بھارت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ سکھ شہری کو قتل کرنے کی سازش پر بات کی ہے، بھارت نے امریکی تحفظات کا جواب دیا ہے۔

کرٹ کیمبل نے کہا کہ ہندوستان پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اس معاملے پر جواب چاہتا ہے، بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ ہماری سرزمین پر ایک سکھ شہری کے قتل کی کوشش کے مقدمے کی پیش رفت کے بارے میں ہمیں اپ ڈیٹ کرے۔

امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکام قتل کی سازش کے الزام کے بعد ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی غور کر رہے ہیں۔

latest urdu news