اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر طیب اردوان مجرم قرار

اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ترک صدر طیب اردگان کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

صیہونی حکومت نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے درمیان لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ترک صدر طیب اردگان کو مجرم قرار دے دیا۔

اسرائیل کے حوالے سے ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ غزہ کو جلانے والا اسرائیل اب اپنی توجہ لبنان کی طرف کر رہا ہے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعہ بڑھنے سے بڑی تباہی ہوگی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو جنگی مجرم تسلیم کیا تھا اور ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیانات کی مذمت کی تھی۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی پوسٹس اور تضحیک آمیز لہجے صرف ریاست کا وہی عہدیدار اپنا سکتا ہے کہ جن پر نسل کشی کا الزام ہو۔

latest urdu news