بلوچستان میں مچھ سینٹرل جیل کی بجلی 2 دن گزرنے کا باوجود بھی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔
مچھ جیل کے سپرٹنڈنٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ کر سیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔
مچھ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین نے مراسلے میں کہا ہے کہ مچھ جیل کی بجلی کاٹنے سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے حکام نے 2 روز گزرنے کے باوجود جیل کی بجلی بحال نہیں کی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گرم موسم کے باعث قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک کا خطرہ لاحق ہے، اگر بجلی بروقت بحال نہ کی گئی تو قیدیوں کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ کیسکو حکام نے سینٹرل جیل مچھ کی الیکٹریسٹی 2 روز قبل 3 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی تھی۔