اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کینیا کے صدر کا عوامی احتجاج کے بعد فنانس بل پر دستخط کرنے سے انکار

نیروبی، صدر ولیم روٹو نے فنانس بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ کینیا میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف عوامی احتجاج شروع ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز، فنانس بل میں اضافی ٹیکس متعارف کرانے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

قوم سے خطاب میں کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا کہ کینیا کے عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس بل سے متفق نہیں ہیں۔ اس لیے میں اس بل پر دستخط نہیں کروں گا، اس مطالبے کو تسلیم نہیں کروں گا اور نہ ہی اسے واپس لوں گا۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا کہ وہ کینیا کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے اور لاگت میں کمی کے اقدامات پر عمل درآمد کریں گے کہ جن کا آغاز حکومت سے ہو گا۔

واضح رہے کہ کینیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ترمیم شدہ فنانس بل کی منظوری دے کر صدر کو دستخط کے لیے پیش کر دیا تھا، مالیاتی بل میں آئی ایم ایف اور دیگر قرضوں کو ادا کرنے کیلئے ٹیکسوں میں 7.2 ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

latest urdu news