اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آزادی مارچ کیس:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ 

اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور دیگر پارٹی قیادت پر آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان، فیصل جاوید اور شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکلا میں آمنہ علی، عاصم بیگ اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکلاء نے عمران خان، فیصل جاوید اور شاہ محمود قریشی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کرلیے ہیں۔

وکیل سردار مصروف نے دلائل دیئے کہ ایف آئی آر متعلقہ اتھارٹی کیجانب سے درج نہیں کرائی گئی ہے، اگر ٹرائل بھی ہوجائے گا تو سزا ہونے کے امکانات نہیں ہیں، پراسیکیوشن کے پاس جھنڈوں کے علاوہ کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

latest urdu news