اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

متنازع ٹویٹس کیس: اعظم سواتی کی ضمانت میں 9 جولائی تک توسیع

متنازع ٹویٹس کیس میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد، اسپیشل سینٹرل عدالت نے متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

اسلام آباد کی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے ہیں کہ پیکا کیسز سننے کا اختیار میرے پاس فی الحال نہیں ہے۔

جج ہمایوں دلاور کا کہنا ہے کہ نئے جج کا نوٹیفکیشن ہوگا تو کیس سنیں گے۔

اس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت قبل از گرفتاری آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

latest urdu news